جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت مریم نواز کمرے میں موجود نہیں تھیں : فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

مریم نواز کمرے میں

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ انہیں آئی جی کی توقیر کا خیال ہے لیکن بابائے قوم کی عزت کی پرواہ نہیں، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت مریم نواز اس کمرے میں موجود نہیں تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عثمان بزدار پہلی بار ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ بنے۔ مراد علی شاہ کئی سال سے وزیر اعلیٰ ہیں۔ سپریم کورٹ نے کورونا اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی۔ پنجاب نے بزدار قیادت میں تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔ پنجاب نے اپنے اہداف سے بڑھ کر دیگر صوبوں کو گندم فراہم کی۔ پنجاب حکومت کا مراد علی شاہ کی کارکردگی سے کوئی موازنہ نہیں۔ سندھ حکومت نے وفاق کو بدنام کرنے کے لیے فلور ملز کو گندم جاری نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اپنے منہ کہتے ہیں کہ آئی جی سندھ پولیس ہمارے قابو میں نہیں۔ سندھ حکومت نااہل ہے، ان سے ایک آئی جی نہیں سنبھالا جاتا۔ مراد علی شاہ کا اعتراف ان کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہیں آئی جی کی توقیر کا خیال ہے لیکن بابائے قوم کی عزت کی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنارسی ٹھگوں کا ٹولہ صرف مریم نواز کیلئے چادر اور چار دیواری کی بات کرتا ہے : شبلی فراز

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئی جی سندھ نے سندھ حکومت کو اومنی گرو پ میں تحفظ فراہم کیا، سپریم کورٹ نے آئی جی کو ان کے عہدے سے برطرف کیا۔ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت کوئی رینجرز اہلکار موجود نہیں تھا، کیپٹن صفدر کو بھرپور احترام کے ساتھ لے جایا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے وقت مریم نواز اس کمرے میں موجود نہیں تھیں، دونوں علیحدہ کمرے میں تھے۔ مریم نواز سوشل میڈیا کی لیڈر ہیں،

ہر بات کی ویڈیو بناتی ہیں، یہ ہوسکتا ہے بیگم صفدر اعوان کے کمرے میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو نہ بنائی ہو؟

انہوں نے کہا کہ مذموم ایجنڈے کے تحت اداروں پر تنقید کی جارہی ہے۔ فوج ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے۔ نواز شریف بن بلائے مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے۔ بھارتی اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کی شرکت کے حق میں نہیں تھی۔ انہوں نے مودی کی تقریب میں شرکت کے بعد حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، سجن جندال سے ملاقات کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری اپنے والد کی بات کی لاج رکھ لیں۔ بلاول کے والد نے کہا تھا کہ نواز شریف بھارتی ایجنٹ ہیں۔ گریٹر پنجاب بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں