جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم نواز کا سرمایہ اور اثاثہ قبضہ مافیا ہے : شہباز گل

مریم نواز کا سرمایہ

لاہور : شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان سمجھوتہ نہیں کرے گا، مریم نواز کا سرمایہ اور اثاثہ قبضہ مافیا ہے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ذولفقار علی نے سماعت کی۔

عدالت نے شہباز گل کی بریت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کی کارروائی 19 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا۔ عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے، جو سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پٹواری زمانے کے ڈیٹا پر مرتب ہوئی ہے : شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ کہا، انہوں نے ٹھیک کہا، قبضہ مافیا تو ہی ان کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی۔ جہاں غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ شہباز گل نے عدالت میں ہتک عزت کے دعوی سے بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے، نجی کمپنی نے جھوٹے الزامات پر شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں