جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مریم نواز کا کراچی میں شاندار استقبال، مزار قائد پر حاضری

مریم

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دوسرے پاور شو میں شرکت کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کراچی شاندار استقبال کیا گیا، مریم نواز شارع فیصل سے ہوتی ہوئی سیدھی مزار قائد پہنچیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے لاہور سے کراچی پہنچ گئیں۔ جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے وقت مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی تھی، نوازشریف نےانہیں تو مخاطب کیا ہی نہیں۔

مریم نواز براستہ شارع فیصل مزار قائد پہنچیں جہاں انہوں نے بانی پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

مسلم لیگ ن کارکنوں نے اپنی لیڈر کی آمد پر شور شرابا شروع کردیا، مزار قائد انتظامیہ نے مریم نواز کی صرف 6 گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت دی تھی۔ تاہم بڑی تعداد میں کارکنان بھی زبردستی مزار قائد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔

لیگی کارکنان کی بدنظمی کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈز نے بڑی مشکل سے دروازے بند کیے، کارکنان اور قافلے کی گاڑیوں میں سوار افراد نے مزار قائد کے گارڈز سے بدتمیزی بھی کی۔

مریم نواز مزار قائد سے مقامی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز رہنما بلاول ہاؤس سے کارساز جائیں گے، جہاں سانحہ کارساز کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں