جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم صفدر نے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا : فرخ حبیب

مریم صفدر نے

اسلام آباد : فرخ حبیب نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا ملبہ مسلم لیگ ن پر ڈال دیا، انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے۔ دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس رمضان سے قبل ہوا۔ کمیٹی نے دونوں جماعتوں کو طلب نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹمنٹ میں دونوں جماعتوں کے کئی اکاؤنٹس جعلی نکلے۔ مسلم لیگ اسامہ بن لادن سے بھی پیسے لیتی رہی ہے۔ الیکشن کمیشن میں دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کی درخواست دی ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن اکبر ایس بابر کو تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کی اجازت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کو اکھاڑہ بنایا گیا۔ ن لیگ کی پوری قیادت نے ہنگامہ آرائی کی سرپرستی کی۔ ملیکہ بخاری کی میڈیکل رپورٹ میں اندونی زخمی کی تصدیق ہوئی۔ مریم صفدر نے شاہد خاقان عباسی کو ہنگامہ آرائی اور حملے کا حکم دیا۔ یہ رویہ نیا نہیں ہے، پہلے بھی مسلم لیگ ن حملے کرتی رہی ہے۔ مسلم لیگ نیب اور سپریم کورٹ پر حملہ کرچکی ہے۔ گلو بٹ کا کلچر ن لیگ نے متعارف کرایا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ گجرانوالہ میں ہماری ریلی اور ملتان میں شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پر حملہ کر چکی ہے۔

 اپوزیشن سے بات چیت کے لئے فخر امام کی قیادت میں کمیٹی بنائی۔ اپوزیشن نے فخر امام سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے 110 قانون پاس ہوچکے ہیں۔ مریم نواز نہیں چاہتی تھیں شہباز شریف تقریر کریں۔ مریم نواز نے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرائی۔ اپوزیشن قوانین پر بحث کرنا ہی نہیں چاہتی۔ اپوزیشن کی قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست سے اپوزیشن سے جو بات ہوتی ہے، اس کی دستاویزات عوام کے سامنے لائیں۔

متعلقہ خبریں