جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مریم صفدر چاہتی ہیں کہ ان کی ہر بات اور ڈرامے پر یقین کیا جائے : شہباز گل

مریم صفدر چاہتی ہیں

اسلام آباد : شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر چاہتی ہیں کہ ان کی ہر بات اور ڈرامے پر یقین کیا جائے۔ مریم نواز کو جھوٹ، فریب اور فراڈ کی ڈگری مل چکی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز بلوچ طلباء کے معاملے پر سیاست کی۔ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی ہر بات پہ یقین کیا جائے۔ چالیس سال سے سیاست میں دو ٹبر آئے ہیں، ان دو خاندانوں کو جھوٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے۔ ن لیگ کی صورت حال کے ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز ہیں، مسلم لیگ ن کی حالت 3 افراد کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : چھوٹے لوگ قد بڑا کرنے کے لئے نواز شریف کا نام لے رہے ہیں : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ والد کی تیمارداری کے لیے مریم نواز نے کس کس سے رحم کی بھیک نہیں مانگی۔ کیپٹن (ر) صفدر کا ذاتی رپورٹر لفٹ میں ویڈیو بناتا رہا۔ ذاتی رپورٹر نے ساری جگہ کو ایسے کوور کیا جیسے شادی کی تقریب ہو۔ کیپٹن (ر)صفدر کہتے رہے کہ ویڈیو وائرل کردینا، اگر کمرے کا دروازہ توڑا گیا تو اب تک ویڈیو کیوں نہیں سامنے لائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر چاہتی ہیں ان کی ہر بات اور ڈرامے پر یقین کیا جائے۔ مریم نواز کو جھوٹ، فریب اور فراڈ کی ڈگری مل چکی ہے۔ مریم نواز روز صبح اٹھ کر جھوٹ بولتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرائے کے ترجمان کہنے والی ن لیگ کی ترجمان یہ نہیں دیکھتی خود کہاں سے اور کیسے آئیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے خود کو اور اپنی آل و اولاد کو کرپشن پر لگایا۔ مریم نواز آج والد کی تیمارداری کے لیے جیل سے باہر ہیں۔ چند روز میں بیرسٹر شہزاد اکبر آپ کے سامنے کچھ چیزیں رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں