جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسیحی برادری ایسٹر کی تقریبات گھروں میں ہی ادا کریں: فیاض الحسن

مسیحی

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تمام مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کے موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ مسیحی برادری سماجی دوری کی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ ایسٹر کی خوشیاں منائے گی۔

فیاض الحسن چوہان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مسیحی برادری تقریبات گھروں میں ہی ادا کریں، کورونا سے اپنے پیاروں کو بچانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامی فیصلے کر رہی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کلسٹر لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اب تک پنجاب میں 216 ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں