جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مسجد میں گانے کی شوٹنگ؛ بلال سعید نے معافی مانگ لی

مسجد

لاہور: مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے بعد گلوکار بلال سعید نے بھی معافی مانگ لی۔

گلوکار بلال سعید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ مسلمان ہیں، مسجد کا تقدس پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتظامیہ گواہ ہے کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا گیا۔

بلال سعید نے کہا کہ فوٹو شوٹ کی غرض سے انہوں نے اور صبا قمر نے ایک چھوٹی سی حرکت کی، ڈانس کا تاثر غلط ہے، احساس ہے کہ غیر دانستہ طور پر غلطی ہوئی، اللہ سے توبہ اور لوگوں سے معافی مانگتے ہیں۔

خیال رہے کہ ویڈیو شیئر کرانے کے بعد سے ہی فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں