جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مسجد میں رقص: صبا قمر کیخلاف ایف آئی آر درج

رقص

لاہور: تاریخی مسجد وزیر خان میں رقص کے معاملے پر اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اداکارہ صبا قمر کے خلاف مقدمہ تھانا اکبری گیٹ میں وکیل فرحت منظور کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ دفعہ 295 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں صبا قمر کے ساتھی اداکار بلال سعید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد کا تقدس پامال کیا لہذا ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید کے البم کے ایک گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں فنکار لاہور کی مسجد وزیر خان میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں