جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ماسک پہننے کی یقین دہانی کرانے والے روبوٹ

روبوٹ

پیرس: فرانس میں ایسے روبوٹ تیار کیے گئے ہیں جو شہریوں کو ماسک پہننے کی یاد دہانی کرائیں گے۔

فرانس کے انجینئرز نے تقریباً چار فٹ اونچے ایسے ’پیپر روبوٹس‘ میں نیا فیچر شامل کرلیا جس کے بعد اب وہ دکانوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس آنے والے شہریوں کو ماسک پہننے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

یہ روبوٹس ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو تلقین کریں گے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔

انجینئرز کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ جدید ترین کیمروں سے لیس ہیں جو شہری کی تصویر کھینچ کر اُس کے چہرے پر ماسک کی موجودگی یا غیر موجودگی کا معلوم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ اب ریسٹورینٹس میں روبوٹ سروس کا آغاز

روبوٹ تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ’یہ روبوٹ پولیس نہیں بلکہ صارفین کو ماسک کی تلقین کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ انہیں بار بار یاد دہانی کروائی جاسکے‘

جس شہری نے ماسک نہیں پہنا ہوگا تو یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹلیجنس کی مدد سے اُسے تلقین کریں گے کہ آپ کو ہمیشہ درست طریقے سے ماسک استعمال کرنا چاہیئے۔

روبوٹ کے ٹوکنے پر اگر کوئی شہری ماسک پہنے گا تو یہ اُس کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں