جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مسکن چورنگی دھماکہ: عمارت کو مخدوش قرار دیدیا گیا

مسکن

کراچی: گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کے بعد عمارت کا ایک بلاک مکمل طور پر مخدوش ہوگیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گرانے کا کام شروع کردیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثر ہونے والی عمارت اللہ نور اپارٹمنٹ انیس سو تیراسی میں تعمیر ہوا جبکہ اپارٹمنٹ میں ایک سو پانچ فلیٹ موجود ہیں۔ دھماکے کے باعث دو فلیٹ اور ایک دکان مکمل طور پر تباہ ہو چکی۔

ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور کا کہنا تھا کہ آس پاس کے فلیٹ خالی کرا لیے گئے ہیں جس کے بعد مخدوش عمارت کو گرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی :گلشن اقبال کی مسکن چورنگی میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 28 زخمی

متاثرہ فلیٹ کو گرانے کا کام تو شروع کر دیا گیا ہے لیکن مشین کے بجائے ہاتھوں سے توڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔

دھماکے میں متاثر ہونے والوں سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی سندھ حکومت نے کوئی اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں