مسئلہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، شاہ محمود قریشی

مسئلہ

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر یہ ایوان تقسیم نہیں اور نہ ہی اس مسئلے پر ہمیں کوئی ابہام ہے، ہم مسئلہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی سری لنکا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کو مردہ گھوڑا نہیں کہنا چاہیے۔ او آئی سی کے 57 ملک ہیں اور ان کے ووٹوں کی ہمیں ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم او آئی سی کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ آپ او آئی سی کو مردہ گھوڑا کہہ کر پاکستان اور کشمیر کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔