جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار: لاہور

معصوم

لاہور: معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے رمضان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم کوخفیہ اطلاع پرچھاپامارکرگرفتارکیاگیا۔

لاہور کے علاقے سندر میں معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گیارہ سال کی بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور : رشتہ دار کو قتل کرنے والا خطر ناک ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے تھانہ سندر میں رمضان کے خلاف زیادتی کی درخواست جمع کرائی تھی، جس پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

ایس پی صدرکی ہدایت پرملزم کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی رائے ونڈر ضیاء تنویر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے صرف دو گھنٹے کے اندر ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں