جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

ناٹنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ میں ایک اور میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان مقابلہ تاخیر کا شکار، ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا اٹھارہواں میچ آج ناٹنگھم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ مسسلسل بارش کے باعث اب تک میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا ہے۔

اس سے قبل ایونٹ میں اب تک 4 میچز بارش کے باعث متاثر ہوچکے ہیں، بھارت اور نیوزی لینڈ دونوں ہی اب تک ورلڈ کپ میں ناقابل شکست ہیں، کیویز 3 میچز کھیل چکے جب کہ بھارتی ٹیم نے 2 میچ کھیلے ہیں۔

متعلقہ خبریں