جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

متھیرا کا فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش

متھیرا

اداکارہ متھیرا نے اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت سے متاثرہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا گیا۔

متھیرا نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہم فلسطین سے کسی بچے کو ایڈاپٹ کرسکیں اور میں اس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اپنا گھر کھویا ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کے حملے، فیصل ایدھی کا فلسطین جانے کا فیصلہ

انہوں نے لکھا کہ ’اگر وہاں (فلسطین ) سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں‘۔

خیال رہے کہ فیصل ایدھی نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے فلسطین جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں