جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی : سندھ میں میٹرک کے امتحانات کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ کراچی میں 3 لاکھ 67 ہزار 6 سو طلبہ و طالبات سائنس اور جنرل سائنس کے امتحانات دے رہے ہیں.

کراچی میں 3 لاکھ 67 ہزار 6 سو طلبہ و طالبات امتحانات دیں گے۔ کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لئے 365 امتحانی مراکز بنائے گئے ہی۔  جن میں 202 نجی اسکول اور 163 سرکاری اسکول شامل ہیں۔

سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 7 ہزار 774 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جبکہ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کے تحت فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔


متعلقہ خبریں