جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ورلڈکپ کیلئے میتھیو ہیڈن اور ورنن فلائنڈرز کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے: رمیز راجا

میتھیو ہیڈن

لاہور: رمیز راجا کا کہنا ہے کہ مستقبل کی کرکٹ میں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی، ورلڈکپ کیلئے میتھیو ہیڈن سے بطور ہیڈ کوچ معاہدہ کرلیا ہے، ورنن فلائنڈرز بولنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجا کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا جس پر ان کا مشکور ہوں، چیئرمین منتخب کرنے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکر گزار ہوں، پی سی بی کی تاریخ میں گنے چنے کرکٹر ہی چیئرمین بنے ہیں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایک تاثر بن گیا کہ کرکٹر انتظام نہیں سنبھال سکتے، اب شاید راستہ بنے گا کرکٹر آکر پی سی بی کا انتظام سنبھالیں گے، صباح الحق، وقاریونس نے محنت اور ایمانداری سے کام کیا، مستقبل کی کرکٹ میں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی، کمنٹری باکس کی آسان پوزیشن چھوڑ کر چیلنج قبول کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کو مضبوط ، خطرناک اور برانڈ بنا چاہتا ہوں: رمیز راجا

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کیلئے میتھیو ہیڈن سے بطور ہیڈ کوچ معاہدہ کرلیا ہے، ورنن فلائنڈرز بولنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں، اس وقت فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو ڈیڑھ سے ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، اسکول اور کلب سطح پر کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا، پچز کرکٹ کی شہ رگ ہے اسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ نئے چیئرمین پی سی بی منتخب

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مستقبل کی کرکٹ میں آپ کو تبدیلی نظر آئے گی، خواہش ہے قومی کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے، ورلڈکپ 1992 اور 1999 میں فرق صرف مضبوط قیادت کا ہے، ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ہم اندرون سندھ اور اندرون بلوچستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کھولیں اور وہاں ٹیلنٹ کو نکالیں۔

متعلقہ خبریں