جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا اور انکا خاندان سیاسی کرپشن کی بارش میں بھیگے ہوئے ہیں: فیاض الحسن

فیاض مولانا

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان "پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں” کی جیتی جاگتی مثال ہیں مولانا اور ان کا پورا خاندان سیاسی کرپشن کی بارش میں بھیگے ہوئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بھائی کو اسٹیبلشمنٹ رولز کے خلاف پی ایم ایس کیڈر میں تعینات کروایا بعد ازاں مولانا فضل الرحمان نے اسی ضیاء الرحمان کو خلاف قانون ڈی سی کراچی تعینات کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: نرالی لیگ نے فنڈ اکٹھا کر کے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں مولانا کے خاندان کے دو درجن سے زیادہ افراد مختلف حکومتی اور سرکاری عہدوں پر فائز رہے حق چار یار کے نظام” پر بنائی جانے والی پارٹی میں موروثیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا پورے ملک کو بھی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کی طرح چلانے کے خواہشمند ہیں وزیر اعظم عمران خان کے دور میں مولانا کی دال نہیں گلنے والی۔

متعلقہ خبریں