جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لینگے : مولانا فضل الرحمٰن

نالائق حکومت کا

لاڑکانہ : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا۔ اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔ نااہلوں کو نکال کر ہی دم لینگے۔

جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گلشن شہید جامعہ مدرسہ اشاعت القرآن لاڑکانہ میں دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، رہبر کمیٹی برقرار ہے، بلایا گیا تو ضرور جائیں گے : ایاز صادق

مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے عمران خان نے 35 لاکھ عوام کو بیروزگار کردیا ہے۔ مہنگائی نے قوم کو رونے پر مجبور کردیا۔ اب ہمیں نالائق حکومت کا خاتمہ کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک معاشی حوالے سے بیٹھ گیا ہے۔ مودی کا کشمیر پر قبضہ ہماری کمزوری ہے۔

آزادی مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پیچھا نہیں چھوڑیں گے، نااہلوں کو نکال کر ہی دم لینگے۔

متعلقہ خبریں