جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

مولانا فضل الرحمان نے

اسلام آباد: چوہدری برادران سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مجلس عاملہ اور صوبائی قیادت کا ہنگامی اجلاس رہائش گاہ پر طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں چوہدری برادران سے ہونے والے مذاکرات اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی پیشکش پر بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی مارچ : مولانا فضل الرحمان بڑی یقین دہانی اور گارنٹی کے منتظر

مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ اور اس سے حاصل ہونے والے اہداف پر بھی اپنی جماعت کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی شرکاء سے مشاورت کریں گے۔

جے یو آئی ایف بدلتے موسم میں دھرنا شرکاء کو درپیش مشکلات پر بھی غور کرے گی۔

متعلقہ خبریں