جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: مولانا فضل کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، کہا ہم حکومت کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیں گے۔

جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرکےنئے محاذ پر جانے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری رہےگا۔

جے یو آئی ایف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی دیوار ہل چکی ہے اس کو ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے اور ہم اگلے مرحلے میں اس دیوار کو گرادیں گے اور ہم حکومت کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب ہم شہروں کے اندر نہیں بلکہ باہر شاہراہوں پر بیٹھیں گے اور جس طرح ہم یہاں پر امن تھے اگلے محاز پر بھی پرامن رہیں گے۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ، ہم اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ استعفیٰ دیں اورنئےانتخابات کرائیں۔

 

متعلقہ خبریں