جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عورتوں کی کردار کشی والے مولانا فضل الرحمان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں : مسرت چیمہ

عورتوں کی کردار کشی

لاہور : ترجمان کا کہنا ہے کہ عورتوں کی کردار کشی والے مولانا فضل الرحمان نے خود کرپشن اعظم کی بیٹی کے حق میں بیت کیا، وہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت نے پی ڈی ایم جماعتوں پر لرزہ طاری کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ بغض عمران خان میں اپنی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ نام نہاد عالم دین مولانا فضل الرحمان اسلام کی اصل تعلیمات سے نابلد ہے۔ عورتوں کو عزت کا مقام دینے والے دین کے ایسے ٹھیکیدار اسلام کی توہین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مرضی کا آرمی چیف لانے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ عورتوں کی کردار کشی والے خود کرپشن اعظم کی بیٹی کے حق میں بیت کیے بیٹھے ہیں۔ بے ہودہ گفتگو اور مسخرے بازی سے الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارا ہر جلسہ اور تمام عوامی سروے اس کی گواہی دے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹولے کی کرپشن کی داستانیں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہیں۔ سیلاب متاثرین کے پیسوں کی کرپشن کے بعد امدادی سامان بھی بیچ کر کھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں