جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمان نے حج کے نام پر 4 کمپنیاں بنائیں، ان کی جماعت کا رہنماء اسرائیل گیا : مراد سعید

حج کے نام پر 4

اسلام آباد : مراد سعید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی ملوث رہے، حج کے نام پر 4 کمپنیاں بنائیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیشہ اسرائیل اور یہودی لابی کی بات کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا اہم رہنماء اسرائیل وفد سمیت جاتا ہے۔ نواز شریف کے دور میں جے یو آئی ف کا رہنماء اسرائیل جانے کا اعتراف کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسوں کے طلبہ ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں ان کا کیا بنے گا؟ مولانا فضل الرحمان امریکی سفیر سے خود کو وزیراعظم بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتوں میں ان کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نیب نے جائیدادوں کے حوالے سے نوٹس بھی کیے سوالنامے بھی بھیجے۔

یہ بھی پڑھیں : لوگ کہتے ہیں کہ چوروں کو لاؤ تاکہ روٹی تو ملے، ملک میں بالادستی عوام کی ہوگی : مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے، لیکن مسئلے کو اجاگر نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کبھی کشمیر کی بات ہی نہیں کی۔ اسلام کا نام استعمال کیا۔ نیٹو سپلائی کے دھندے میں بھی ملوث رہے۔

مراد سعید نے کہا کہ 54 سال میں پہلی بار یو این اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔ عمران خان نے ناموس رسالت ﷺ کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھایا۔

وزیر مواصلات نے کہا ک مولانا فضل الرحمان نے حج کے نام پر 4 کمپنیاں بنائیں۔ مولانا فضل الرحمان کے رؤف ماما کی کہانی کے بعد اب ڈرائیور عبد اللہ کی کہانی ہے۔ رمضان نامی شخص بھی مولانافضل الرحمان کا فرنٹ مین ہے۔

متعلقہ خبریں