جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے راستے جدا کرلیئے

مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کردار سے مایوس ہوگئے ہیں اور ان سے راستے الگ کرلیئے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کے عمل سے نکال دیا اور اپوزیشن کی دیگر سیاسی جماعتوں کو آج شام گھر بلا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف ایک بار پھر تحریک چلانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے غیر مشروط پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل کی حمایت اور پیپلز پارٹی کا اس معاملے میں ساتھ دینے پر مولانا فضل الرحمان سخت ناراض ہیں۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ ن لیگ نے فیصلے سے قبل اعتماد میں نہیں لیا، تنہائی سے بچنے کے لیئے ہم نے بھی بل کی حمایت کی۔

متعلقہ خبریں