جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمن مدارس میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر کم از کم مذمت ہی کر دیں : فواد چوہدری

مدارس میں بچوں

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایک بھی بیان مدارس میں بچوں سے زیادتی پر ہونیوالے واقعات پر نظر سے نہیں گزرا، کم از کم مذمت ہی کر دیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کا عورت مارچ کے خلاف بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عورت مارچ سے اختلاف ہو سکتا ہے بعض نعرے بیوقوفانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایک بھی بیان مدارس میں بچوں سے زیادتی پر ہونیوالے واقعات پر نظر سے نہیں گزرا، کم از کم مذمت ہی کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : ‘‘میرا جسم، میری مرضی’’ فحاشی ہے : مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ چرچ میں ایسے واقعات ہوئے چرچ نے ذمہ داری لی یہاں مذہبی قیادت صُمّم بُکْم کی تصویر ہے۔

اس سے قبل چاند دیکھنے کے سائنسی عمل سے متعلق بریفنگ میں مفتی منیب الرحمٰن اور پوپلزئی کے نہ آنے پر ردعمل میں کہا کہ ہم دو اپریل کو بھی مفتی منیب الرحمن اور پوپلزئ صاحب کا انتظار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارے لئے تمام علماء قابل احترام ہیں، البتہ یہ دلیل تسلیم نہیں کہ چاند کی روئیت کا سائنس سے تعلق نہیں، اس لئے کہ تمام علوم کا ماخذ قران پاک ہے اور علم کو اسلام سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ خبریں