جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت مکمل ناکام ہے، عمران خان نے صرف جھوٹ کا سہارا لیا ہوا ہے : مولانا فضل الرحمٰن

صرف جھوٹ

ڈی آئی خان : مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وفاق کی حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ عمران خان نے صرف جھوٹ کا سہارا لیا ہوا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پرانی روش پر گامزن ہے۔ مدارس کے خلاف گھناونی سازش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی سے کئے وعدے پورے نہ ہوئے تو نام سامنے پائیں گے : مولانا فضل الرحمٰن کی دھمکی

انہوں نے کہا کہ مدارس سے وابستہ لوگوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وفاق کی حکومت مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ عمران خان نے صرف جھوٹ کا سہارا لیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک تاریخ کی بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ ایک سال میں 25 لاکھ لوگ بیروزگار ہوئے۔ حکومت بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں