جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمن آج مریم نواز سے رائے ونڈ میں ملاقات کریں گے

مولانا مریم

لاہور : مولانا فضل الرحمن آج مریم نواز سے رائے ونڈ میں ملاقات کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وفد کے ہمراہ آج مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین سے رائے ونڈ میں ملاقات کریں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کے طورپر مولانا فضل الرحمن کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے یہ پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات میں مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنماء موجود ہوں گے۔ جمعیت علماءاسلام (ف) کے اہم قائدین بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم کے خلاف 62 اور 63 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحا اور ، پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ حکومت کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری، غداری کے مقدمات، پی ڈی ایم کے جلسوں اور دیگر سرگرمیوں پر مشاورت ہوگی۔

مولانا فضل الرحمن اور ان کے وفد کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں