مولانا فضل الرحمان آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

لاہور: سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سینٹ کے چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی۔

ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاریوں اور اس کے بعد کی پیدا شدہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔ شہباز شریف کے ہمراہ پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔