جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مچھ میں قتل ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں: مولانا طاہر اشرفی

مولانا

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مچھ کے علاقے میں بے دردی سے قتل ہونے والے ہزارہ قبیلے کے گیارہ افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

لاہور میں مختلف مسالک کے علمائے کرام کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مچھ کے علاقے میں بے دردی سے قتل ہونے والے ہزارہ قبیلے کے گیارہ افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کو انصاف دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ملک دشمن عناصر کو پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے میں بھارت کا بڑا ہاتھ ہے جس کا اعتراف کلبھوشن یادیو نے خود کیا تھا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وہ پہلے خود تو کسی بیانیے پر متحد ہو جائیں، ان کا دو ماہ پہلے والا بیانیہ اب تبدیل ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ میں دہشتگردی کی مذمت، ایسے واقعات بھارت کرواتا ہے : شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس کرنا اپوزیشن کا حق ہے، لاہور کی عوام نے ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اب وہ بیانیہ بدل بدل کر بات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا محمد حسین اکبر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام تفرقہ بازی کے خلاف متحد ہیں۔ حکومت مچھ میں قتل ہونے والوں کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

متعلقہ خبریں