جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا

ایمبولینس

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے برانڈ کے بعد ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا۔

انسٹاگرام پر ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے پیج پر ایمبولنس سروس کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پوسٹ کے مطابق مولانا طارق جمیل ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کے توسط سے خریدی گئی نئی ایمبولینس گاڑیوں کا دورہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی دیدیا گیا

فاؤنڈیشن کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان افراد کا بھی شکریہ اداکیا گیا ہے جنہوں نے ضرورت مندوں کے لیے ایمبولینس سروس کی فراہمی میں تعاون کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مولانا طارق جمیل کی جانب سے برانڈ بھی لانچ کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ خبریں