جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چائے کی آفر مولانا کو ہوئی، ہمیں تو کیک پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے : کیپٹن صفدر

ہمیں تو کیک پیسٹری

پشاور : کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ مولانا چائے پینے نہیں پلانے جا رہے ہیں، چائے پانی کی آفر مولانا کو ہوئی ہے، ہمیں تو کیک پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر کی عبوری ضمانت میں 9 فروری تک توسیع کردی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنیتی پر مبنی کیس میں پیش ہوا ہوں، نیب چیئرمین متنازعہ شخصیت ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ چئیرمین نیب کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چائے پانی پر ابھینندن کو ٹرخایا گیا ہمیں ان جیسا نہیں سمجھو: مولانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف پشاور میں بھی درخواست دی ہے۔ تھانے پٹوار خانے ڈرے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چائے پانی کی آفر مولانا کو ہوئی ہے، ہمیں تو کیک پیسٹری کی بھی آفر ہوئی ہے۔ مولانا کے پیچھے نیت کی ہوئی ہے وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے۔ مولانا چائے پینے نہیں پلانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں