جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے : فردوس عاشق

مولانا کی سیاست مفاد

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہونگی، مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں، جس نے دین کے نام پر جمع کئے۔ چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کل کرنا ہے تو لانگ مارچ آج کریں، میں خود کشمیری چائے اور مولانا کو حلوہ دوں گا

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے، وہ  اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں!

ان کا کہنا تھا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں، جس کے بچاؤ کیلئے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہونگی، کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں