جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پلان بی سیاسی بدحواسی قرار، مولانا کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں : فردوس عاشق

فردوس عاشق سمجھ نہیں آرہی

اسلام آباد : فردوس عاشق نے کہا ہے کہ مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی پلان ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں۔ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مولانا کا پلان بی سیاسی بدحواسی پلان ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے سارے پلان ناکام ہوں گے۔ مولانا جمہوری اور عوامی پلان سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا ورکروں کو پارلیمان میں جانے کی خواہش کی بھینٹ نہ چڑھائیں : فردوس عاشق

فردوس عاشق نے کہا کہ پلان بی کے تحت کوئی ایسا غیر ذمہ دارانہ اقدام نہ اٹھائیں، جو آپ کی اپنی سیاسی عبرت کا باعث بن جائے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف نے آج سے تمام اہم تجارتی شاہراہیں مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ آزادی مارچ کے لیے طے کردہ پلان اے کے تحت پشاور موڑ پر دھرنا جاری رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت گزشتہ روز جے یو آئی قیادت کے اجلاس میں ملک بھر میں اہم شاہراہیں بند کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔

اجلاس میں آزادی مارچ دھرنا جاری رکھتے ہوئے ملک کی اہم شاہراہوں کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، حتمی اعلان سے پہلے مولانا فضل الرحمن نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کی۔

فیصلہ جے یو آئی قیادت کے زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں ہوا۔ پلان بی پر عمل درآمد کتنا اور کیسے ہو؟ اس پر صوبائی امرا نے تجاویز دے دیں، تاہم کچھ نے سڑکیں بلاک کرنے کی جگہوں کی نشاندہی کے لئے وقت مانگ لیا۔

متعلقہ خبریں