جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

مویشی منڈیوں کے اوقات صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک مقرر

منڈیوں

لاہور: ملک بھر میں عید الاضحی کے موقع پر سات سو مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی، مویشی منڈیوں کے اوقات صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک ہوں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس وزیراعلی پنجاب سکریٹریٹ لاہور میں ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں عید الاضحیٰ کے لئے مویشی منڈیوں کا انتظام اور عید کے لئے ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں سات سو مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔

تمام متعلقہ افراد کو ہیلتھ گائیڈ لائنز فراہم کر دی گئی، عید الاضحیٰ پر دیہاتوں اور شہروں کے درمیان مویشیوں اور افراد کی نقل و حرکت سے وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

شہر کے اندر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مویشی منڈیوں کے اندر فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں