جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

دعا ہے عیدالاضحیٰ کا دن قوم کیلئے خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید بنے : بلاول بھٹو

عیدالاضحیٰ کا دن

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا مقدس دن قوم کے لیئے ایک خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید بنے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ پر پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پی پی پی چیئرمین نے ملک کی مسلح افواج، پولیس اور سویلین انتظامیہ کے شہدا کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں شفاف الیکشن ہوں تو پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی : یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، پولیس اور سویلین انتظامیہ کے شہداء نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی جانیں قربان کردیں۔ دعاگو ہوں، عیدالاضحیٰ کا مقدس دن نہ صرف ہماری قوم بلکہ پوری دنیا کے لیئے ایک خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے، یہ مقدس دن انسانیت کے لیئے ایسی قوت و یقین کا سبب بنے کہ وہ اپنے تمام اختلافات دفن کرکے کرہِ ارض کو امن کا گہوارہ بنادیں۔

متعلقہ خبریں