جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مایا علی انسٹاگرام پر چھاگئیں: 60 لاکھ فالوورز حاصل کر لیے

مایا علی

کراچی: مایا علی نے انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز حاصل کر لیے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل مایا علی کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 6 ملین یعنی 60 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

یہ سنگ میل حاصل کرنے پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اپنی محبت سے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ میرے لئے بہت خاص ہے اور میں اس لمحے کو آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو زیادہ تر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں عائزہ خان نمبر ون پر ہے جن کے 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عائزہ خان 10 ملین فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

ان کے بعد اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 90 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر ہیں۔

اداکارہ منال خان 78 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے اور سجل علی 72 لاکھ فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اگر انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرنی ہے تو تاریخ پیدائش شیئر کرنا ہوگی

متعلقہ خبریں