جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کی 42 ویں برسی

مزاحیہ

بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکارچارلی چیپلن کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے۔

بڑ ےبڑے بوٹ، ڈھیلی پینٹ، تنگ کوٹ، ہٹلر جیسی موچھیں اور باولر ہیٹ اور ہاتھ میں چھڑی، جی ہاں یہ ہیں چارلی چیپلن! خاموش فلموں کا ایسا کامیڈین جس کے نام سے ہی چہرے پرمسکراہٹ آجاتی ہے۔

Image result for charlie chaplin

پانچ سال کی عمر میں اسٹیج پر جلوہ گر ہونے والے اس فنکار کو اپنے ہی ملک برطانیہ میں کوئی پہچان نہ ملی تو اس نے مفلسی کی زندگی چھوڑ کر نیویارک میں اپنے فن سے خوب نام کمایا۔

انہوں نےاپنی زندگی میں تقریباً سو فلموں میں کام کیا، ان کی فلم گولڈ رش اور سٹی لائٹس دنیا میں اب تک بنائی جانے والی دس بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مزاح کے بے تاج بادشاہ معین اختر کا 68 واں یوم پیدائش

1929 میں پہلی آسکر ایوارڈ تقریب میں انہیں بہترین اداکاری، ہدایتکاری ، فلمسازی اور اسکرپٹ میں مہارت پر اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image result for charlie chaplin oscar awards

25 دسمبر 1977 کو فن مزاح کا یہ روشن ستارہ جہان فانی سے کوچ کرگیا۔

Related image

متعلقہ خبریں