جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مزار قائد بے حرمتی کیس : کیپٹن صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

مزار قائد بے

کراچی : عدالت نے مزار قائد بے حرمتی کیس کی کیپٹن صفدر کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سٹی کورٹ کراچی میں مزار قائد پر نعرے بازی اور بے حرمتی کے کیس کی سماعت میں لیگی رہنماء کیپٹن صفدر پیش نہیں ہوئے۔ وکلاء نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت مخالف بیان کیس، سماعت 2 دسمبر تک ملتوی، ہر 20 دن بعد مقدمہ بنا دیا جاتا ہے : کیپٹن (ر) صفدر

وکیل نے بتایا کہ کیپٹن صدر شہر سے باہر ہیں، آج پیش نہیں ہوسکتے۔ تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔

عدالت نے اپنے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس کا عبوری چالان جمع کروایا جائے۔ کیپٹن صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا۔

متعلقہ خبریں