جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کرگئیں

انتقال

ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں، صبیحہ خانم نےانیس سو پچاس سے انیس سو نوے کی دہائی تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 85 برس تھی، امریکی ریاست ورجینیا میں رہائش پذیر صبیحہ خانم بلڈ پریشر اور شوگر سمیت کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں ۔ 1935 میں گجرات میں پیدا ہونے والی صبیحہ خانم نے فلم بیلی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔

ایک کے بعد ایک کامیاب فلم نے انہیں پاکستان کی کامیاب ترین ہیروئن بنا دیا۔ صبیحہ خانم نے شکوہ، دیور بھابھی، ایک گناہ اور سنگدل سمیت سینکڑوں لازوال فلموں میں شاندار اداکاری کی۔

صبیحہ خانم کی سنوش کمار کے ساتھ جوڑی نے خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے سنتوش کے ساتھ شادی بھی کی۔

1950 سے 90 کی دہائی تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرتی رہیں، صبیحہ خانم پاکستانی سلور اسکرین کی پہلی خاتون تھیں جنہیں بہترین اداکاری پر پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

وہ کافی عرصے سے امریکا میں مقیم تھیں جہاں ہفتے کی صبح خالق حقیقی سے جا ملیں اور پاکستان فلم انڈسڑی کا یہ ستارہ افق سے غائب ہوگیا۔

متعلقہ خبریں