جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موجودہ حکومت کے اقدامات سے اس سال گیس کی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی

حماد

اسلام آباد: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہر سال لوکل گیس ذخائر میں 9 فیصد کمی آرہی ہے، موجودہ حکومت کے اقدامات سے اس سال گیس کی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی بندش گزشتہ 10سال سے سامنے آرہی ہے، موجودہ حکومت نے اس بار لوڈشیڈنگ کے سدباب کیلئے اقدامات کیے، موجودہ حکومت کے اقدامات سے اس سال گیس کی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کا ایل این جی سے کوئی تعلق نہیں، ہر سال لوکل گیس ذخائر میں 9 فیصد کمی آرہی ہے، سوئی ناردرن کی 2ہزار ایم ایم بی ٹی یو سے گیس کم ہو کر 800رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی، پیٹرول، گیس میں اضافہ آئی ایم ایف کی غلامی ہے : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں گیس سے متعلق قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، قانون سازی کے ذریعے لوکل گیس کی کمی کو درآمدی گیس سے پورا کیا جا سکے گا، ورچوئل ایل این جی ٹرمینلز لگانے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں