جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گوشت کی برآمدات 28 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں : عبدالرزاق داؤد

گوشت کی برآمدات

اسلام آباد : عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گوشت کی برآمدات 28 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی میڈیا پر بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں گوشت کی برآمدات 28 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں : ایف بی آر

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران گوشت کی برآمدات 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھیں۔ گزشتہ سال کی نسبت گوشت کی برآمدات میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں