جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل بند نہیں ہوا : وزیر اعظم عمران خان

ثالثی کا عمل

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل بند نہیں ہوا۔

وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا الجزیرہ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا عمل سست ضرور ہے، لیکن بند نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کیسز کا گراف اوپر اور پاکستان میں تیزی سے نیچے آرہا ہے : وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی، ہم امن کی کوشش میں کامیاب رہے۔

وزیر اعظم کا مکمل انٹریو 5 اگست بروز بدھ کو نشر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں