جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میڈیکل بورڈ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے حوالے سے حکومتی مراسلے کا منتظر

آصف زرداری

اسلام آباد : آصف زرداری کے علاج کے لیئے ذاتی معالج کے پمز میں وزٹ کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کو مراسلہ موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پمز کے میڈیکل بورڈ کو سابق صدر کے ذاتی معالج کے پمز میں وزٹ کے حوالے سے کوئی مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے۔

پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کے ذاتی معالج کو علاج میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ بھی جاری ہے۔

آصف علی زرداری کے علاج کے لیئے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا نام دیا گیا تھا۔ میڈیکل بوڈر ڈاکٹر شجی صدیقی کی سربراہی میں علاج جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی ان کی صحت کے معاملات دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کے لیئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

میڈیکل بورڈ عدالتی احکامات کی روشنی میں آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم سے مشورہ لے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج شامل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ سآبق صدر گزشتہ ڈیرھ ماہ سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں اور وہ شوگر، بلڈ پریشر، مہروں، گردن اور دل کے امراض میں پہلے سے ہی مبتلا ہیں۔

متعلقہ خبریں