جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سرکاری میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پر رائے دینے سے انکار

لاہور : سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ ادھوری قرار دے کر رائے دینے سے انکار کردیا ہے۔

نوازشریف کی خراب صحت کے حوالے سے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹس تیسری بار بھی ادھوری ہیں۔

تیسری بار بھی نامکمل رپورٹس ملنے پر محکمہ صحت تزبزب کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی رپورٹس میں پیٹ اسکین سمیت مختلف ٹیسٹوں کی تفصیلات ناکافی ہیں۔

سرکاری میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت بارے مکمل رائے دینے پر مشکلات کا شکار ہے۔

ذرائع سرکاری میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا نوازشریف کی ادھوری رپورٹس پر ضمانتی پہلو سے رائے دینا نامناسب ہوگا۔ نوازشریف کی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں