جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا عطائیوں کی دوکانوں پر چھاپے، کلینکس اور میڈیکل سٹورز سیل

لودھراں:ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصورالحق کے عطائیوں کی دوکانوں پر چھاپے،عطائیوں کے کلینکس اور میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے گئے-

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصورالحق نے عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نور گڑھ ،چھتہ پہوڑ اور پل سرلہ میں عطائیوں کے کلینکس پر چھاپے مارے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصورالحق نے عطائیوں کے کلینکس سیل کر دئیے۔ بغیر لائسنس چلائے جانے والے میڈیکل اسٹورز کو بھی سیل کر دیا گیا۔

متعدد کلینکس پر ممنوعہ ادویات اور استعمال شدہ سرنجیں برآمد ہوئیں جبکہ متعدد میڈیکل اسٹورز مالکان بغیر لائسنس ادویات فروخت کی جا رہی تھیں۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصورالحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عطائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عطائیوں کو معصوم شہریوں کی زندگی سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ عطائیت کا خاتمہ کر کے دم لوں گا۔

متعلقہ خبریں