جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آرمی

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

آرمی چیف نے یورپی یونین کے سفیر کو نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھ کر کہا کہ روس کے خلاف بیان دیں: وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا، ڈاکٹر رینا کی سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، مکمل تعاون کی پیش کش کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈاکٹر رینا نے ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، آرمی چیف نے بھی متاثرین کی بحالی کیلئے یورپی یونین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں