جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شیخ رشید سے شامی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

شیخ

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید سے شام کے ناظم الامور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں رہنماؤں کا تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور شام کے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، باہمی تعلقات کی بنیاد رواداری اور اسلامی بھائی چارہ ہے۔ شام کے شہریوں کیلئے ویزا کے حصول میں سہولیات فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کو روسی صدر کا ٹیلی فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شامی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے، سیاحت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں