جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیراعظم سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات

ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر سے ملاقات میں پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے ملاقات کی، جس کے دوران اقوام متحدہ کے پاکستان کے ساتھ کام اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر صحت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے کاموں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان بھر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں