جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت جلسہ ناکام کرکے فاتح سلطان بننا چاہتی ہے، جلسہ کامیاب ہوگا : مشاہد اللہ خان

اسلام آباد : مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت جلسہ ناکام کرکے فاتح سلطان بننا چاہتی ہے، جلسہ کامیاب ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جلسہ ناکام بنانے کیلئے حکومت پارلیمنٹ کو جلسے کے سامنے لے آئی، آپ کو شکست ہوگی جلسہ کامیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت ہر ممکنہ حد تک لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روک رہی ہے : عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ حکومت جلسہ ناکام کرکے فاتح سلطان بننا چاہتی ہے۔ نہ صرف جلسہ کامیاب ہوگا، نہ صرف اسٹیڈیم بھرے گا بلکہ ارد گرد کی سڑکیں بھی بھر جائیں گی۔ کیا آپ ان ہتھکنڈوں سے محمد نواز شریف مریم نواز اور پی ڈی ایم کے صدر کا راستہ روک سکتے ہیں؟

متعلقہ خبریں