جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس : آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد

تالپور پر فرد

اسلام آباد : میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو انور مجید بذریعہ ویڈیو لنک عدالتی کاروائی میں شریک ہوئے۔ انور مجید اور عبدالغنی مجید پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، جنہوں نے انکار صحت جرم سے انکار کیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کو چارج شیٹ پڑھنے کے لیئے دے دی گئی ہے۔

دوسری طرف پارک لین ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں آصف زرداری پر فرد جرم مؤخر کردی گئی ہے۔ پارک لین ریفرنس میں ملزم شیر علی کی عدم حاضری پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ جب تک ساری ملزمان حاضر نہ ہو تو فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں بھی تین ملزمان غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کا جعلی اکاؤنٹس کیسز میں ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

احتساب عدالت نے ملزم شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شیر علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آئی ہے۔ ان کے وکیل بھی ہائی کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔ اگر ایک ملزم نہیں آیا تو دیگر پر بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ جو ملزم ضمانت لے کر آج پیش نہیں ہوا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ وکیل نے کہا کہ اگر کوئی ملزم حاضر نہیں تو پہلے عدالت اس کو نوٹس جاری کر کے سمن کرے۔

پارک لین ریفرنس اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی میں فرد جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں