جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مہنگائی کے باوجود شہریوں نے ڈرامہ دیکھنے کیلئے ڈیڑھ کروڑ خرچ کر ڈالے

ملک

جہاں ملک میں ایک طرف آٹے، گیس، بجلی اور پانی کا بحران ہے۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہی ہے اور ہر چیز ان کی دسترس سے باہر ہوچکی ہے۔

وہیں دوسری طرف نجی ٹی وی پر چلنے والے ڈرامہ سیریل کی آخری قسط دیکھنے کے لئے عوام نے کروڑوں روپے بہا دیے۔

معروف اداکار ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی رومانٹک ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز "میرے پاس تم ہو” کے آخری قسط کی ایڈوانس بکنگ نے ریکارڈ قائم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط سنیما گھروں میں نشر کی جائے گی

یہ ڈرامہ 25 جنوری (ہفتہ) کو ملک بھر کے سینما گھروں اور ٹیلی ویژن میں ریلیز کیا جائے گا۔ باکس آفس ڈیٹیل ڈاٹ کام کے مطابق، شائقین بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

جہاں ملک میں مہنگائی کے مارے عوام پریشان ہے، وہیں اطلاعات ہیں کہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کی 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں۔ کراچی کی بکنگ سب سے زیادہ ہے۔ اب تک لاہور میں پیشگی فروخت بہت کم رہی، لیکن انہیں توقع ہے کہ اس میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ میرے پاس تم ہو، 2019 کی پاکستانی رومانٹک ڈرامہ ٹیلی ویژن سیریز ہے، جسے ہمایوں سعید اور شہزاد نسیب نے اپنے پروڈکشن بینر سکس سگما پلس کے تحت تیار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں